خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے شدت 44 ریکارڈ

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک November 01, 2017
 زلزلے کی گہرائی 110 کلومیٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا: فوٹو: فائل

PESHAWAR: تیمرگرہ سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لوئردیر، تیمرگرہ، سوات، بونیر، چترال سمیت مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 110 کلومیٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں