نوازشریف آج صبح وطن پہنچیں گے
لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان طویل ملاقات، سازشوں کو مل کر ناکام بنانے کا عزم
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج صبح وطن پہنچیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا ہے۔ وہ پی آئی اے کی پرواز 'پی کے 786' کے ذریعہ آج صبح 9 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔
قبل ازیں لندن میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اپنے صاحبزادے سلمان شہباز اور صاحبزادی کے ہمراہ پارک لین فلیٹ پہنچے اور بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ اس موقع پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان طویل ملاقات بھی ہوئی جس میں حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے۔
ملاقات میں اتفاق رائے ہوا کہ شریف فیملی کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں تاہم خاندان متحد ہے اور سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر بھی مشاورت ہوئی اور طے پایا کہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز مل کر کام کریں گے۔ نوازشریف نے تینوں بچوں کے درمیان رابطے بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ نوازشریف کی 3 نومبر جمعے کو احتساب عدالت میں پیشی ہے جب کہ پچھلی سماعت میں پیش نہ ہونے پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے گئے تھے۔