کیٹ مڈلٹن کی ننھے بچوں کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل

شہزادی کیٹ کو اپنے درمیان پا کر بچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی


ویب ڈیسک November 01, 2017
کیٹ میڈلٹن لیڈی ڈیانا کے بعد عوامی مقبولیت حاصل کرنے والی شاہی خاندان کی پہلی خاتون ہیں؛فوٹوفائل

BERLIN: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن لندن کے نیشنل ٹینس سینٹر جا پہنچیں جہاں انہوں نےننھے بچوں کے ساتھ خوب ٹینس کھیلی۔

دلفریب مسکراہٹ اور بےانتہاخوبصورتی کے سبب لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں۔ انہیں دنیا سے گزرے 20 برس گزرچکے ہیں لیکن ان کے چاہنے والوں میں آج بھی کمی نہیں آئی ہے۔ جتنی شہرت لیڈی ڈیانا کے حصے میں آئی برطانیہ کی کسی اور شہزادی نے اتنی شہرت حاصل نہیں کی۔ تاہم ان کی بہو اور شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ وہ لیڈی ڈیانا کے بعد عوامی مقبولیت حاصل کرنے والی شاہی خاندان کی پہلی خاتون ہیں جو اپنے لباس، رکھ رکھاؤ اور رہن سہن سے کسی بھی طرح لیڈی ڈیانا سے کم نہیں۔

 



35 سالہ کیٹ مڈلٹن لیڈی ڈیانا کی طرح فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی ہیں اورعوامی خدمت کرنا اپنی اولین ترجیح سمجتھی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے لندن میں نیشنل ٹینس سینٹر کا دورہ کیااوروہاں موجود 5 سے 8 سال کے ننھے بچوں کےساتھ گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ خوب ٹینس کھیلی۔



جب کہ وہاں موجود بچے بھی شہزادی کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش تھےاور ان کے ساتھ ٹینس کھیلتے ہوئے بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔





کیٹ 2016 سے لان ٹینس ایسوسی ایشن کی سرپرست ہیں اورخود بھی بہت اچھی ٹینس کھیلتی ہیں۔ کیٹ مڈلٹن تیسری بارامید سے ہیں، اپریل میں ان کے ایک بار پھر امید سے ہونے کے اعلان کے بعد مڈلٹن نے پہلی بارعوامی مقام پر انٹری دی ہے۔



واضح رہے کہ کیٹ کے دو بچے 4 سالہ پرنس جارج اور 2 سالہ شہزادی شارلٹ ہیں۔ کیٹ مڈلٹن کاکہنا ہے کہ ان کے بیٹے ننھے جارج میں بھی ٹینس کھیلنے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔ تاہم ابھی وہ ٹینس اسٹک سے گیند کو مار بھی نہیں پاتے اوران کی اسٹک گیند کو بنا چھوئے نکل جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں