تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیے شاہ محمود قریشی

مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا اقدام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائے گا، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک November 01, 2017
نئی حلقہ بندیوں کا اقدام الیکشن بروقت ہونے کو یقینی بنائے گا، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چئیرمین شاہ محمود قریشی نے فوری عام انتخابات کے مطالبے سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا اقدام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائے گا۔ نئی حلقہ بندیوں کے تحت قومی اسمبلی میں پنجاب کی 7 جنرل اور 2 مخصوص یعنی مجموعی9 نشستیں کم ہوں گی، گجرانوالہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، اٹک، شیخوپورہ اور پاک پتن کے اضلاع میں قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست کم جب کہ لاہور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ،مظفر گڑھ اور لیہ میں ایک ایک نشست بڑھے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی جماعت انتخابات کے لیے تیار ہے لیکن تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے باہمی شماورت سے فیصلہ کیا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں