سانحہ عباس ٹاؤن تحقیقات کے لئے 6 رکنی ٹیم تشکیل

تحقیقاتی ٹیم 72 گھنٹے میں وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی.


ویب ڈیسک March 04, 2013
تحقیقاتی ٹیم 72 گھنٹے میں وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی. فوٹو محمد نعمان

سانحہ عباس ٹاؤن کی تحقیقات کےلئے ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

حکومت سندھ نے سانحہ عباس ٹاؤن کی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، تحقیقاتی ٹیم کے دیگر ممبران میں ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو، منظور مغل، کامران فضل، اور رینجرز 31 ونگ کے کرنل شامل ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم 72 گھنٹے میں وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی، حکومت سندھ نے سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی امداد کےلئے بھی نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں