کراچیفائرنگ سے زخمی ہونے والے بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈرعظیم حیدر دم توڑگئے

عظیم حیدرکو کارساز میں واقع پاک بحریہ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک March 04, 2013
فائرنگ کے نتیجے میں انہیں جسم کے مختلف حصوں پر 4 جگہ گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے فوٹو: فائل

27 فروی کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پاک نیوی کے لیفٹیننٹ کمانڈرعظیم حیدر اسپتال میں دم توڑگئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس شفا میں زیر علاج لیفٹیننٹ کمانڈر عظیم حیدر 5 روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ہیں۔ انہیں کارساز میں واقع پاک بحریہ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

عظیم حیدر پاک بحریہ کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں درس وتدریس سے وابستہ تھے،27 فروری کو انہیں کیماڑی کے قریب اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا تھا، جب وہ منوڑہ میں واقع اپنے دفتر جارہے تھے، انہیں چار گولیاں لگی تھیں، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، عظیم حیدر کو فوری طور پر پی این ایس شفاء اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 5 روز تک زیر علاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں