پریانکا چوپڑا کا نیویارک میں دہشتگردی کے واقعے پر افسوس

دہشتگردی کا یہ واقعہ میری رہائشگاہ سے محض تھوڑی دور ہوا ،پریانکا چوپڑا


ویب ڈیسک November 01, 2017
پریانکا نے نیویارک حملے کے متاثرین کے لیے تعزیت کا اظہار کیا؛فوٹوفائل

KARACHI: ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ روز نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ہونےوالےواقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ان کی رہائشگاہ سے صرف 5 بلاک کے فاصلے پر ہوا۔

گزشتہ روز مین ہٹن میں ٹرک ڈرائیور نے اسکول کے قریب فائرنگ کی اور راہگیروں پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 14 شدید زخمی ہوگئے۔ اس واقعے نے پورےامریکی میڈیا میں ہلچل مچادی۔ تاہم بھارتی میڈیا میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑانے ٹوئٹر پراطلاع دی کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ ان کی رہائشگاہ سے محض تھوڑی دور ہی ہوا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی شامی پناہ گزین بچوں سے ملاقات

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑاان دنوں امریکی سیریل کوانٹیکو کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ کے لیے امریکا میں موجود ہیں۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ ان کی رہائشگاہ سے صرف 5 بلاک کی دوری پر ہوا۔ جیسے ہی میں کام ختم کرکے اپنی گاڑی میں گھر واپس آئی مجھے ڈریری سائرن کی یہ بات یاد آئی کہ نیویارک دنیا کی ریاست ہے۔



پریانکا نے دہشتگردی کے واقعے میں متاثر ہونے والوں کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک ہمیشہ سے ایک محفوظ شہر رہا ہے، مجھے اس شہر سے پیار ہے۔



واضح رہے کہ پریانکا کی کوانٹیکو شو کی شوٹنگ کے دوران لی گئیں چند تصاویر بھی منظرعام پر آئی ہیں، جس میں وہ اغوا کا سین شوٹ کرواتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔



تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا کالے رنگ کی جیکٹ میں ملبوس ہیں کہ ایک شخص پولیس کی وردی میں پیچھے سے آکر ان کے منہ پر کپڑا ڈال دیتا ہے اورانہیں اغوا کرلیتا ہے۔



واضح رہے کہ پریانکا سیریل میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ کوانٹیکو سیریل کے پہلے سیزن کی غیرمعمولی کامیابی کے بعد اس کا دوسرا سیزن بنایا گیا جو پہلے کے مقابلے میں زیادہ کامیابی حاصل نہ کرسکا تاہم شو کا تیسرا سیزن بنایا جارہا ہے جس کی شوٹنگ کے لیے پریانکانیویارک میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں