ناہید خان نے پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کیلیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی

ہماراحق ہے کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو اور متحرمہ بے نظیر بھٹو کے نظریہ کو زندہ رکھنے کے تحت پارٹی رجسٹرر کرائیں،ناہید خان


ویب ڈیسک March 04, 2013
ہمارا یہ حق ہے کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو اور متحرمہ بے نظیر بھٹو کے نظریہ کو زندہ رکھنے کے تحت پارٹی رجسٹرر کرائیں،ناہید خان۔ فوٹو: فائل

لاہور: ناہید خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرنے کے ساتھ انتخابی نشان تلوار بھی دینے کی استدعا کی گئی۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں ناہید خان نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی وارثت ہے اس لیے نام ہمیں دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ صدرآصف زرداری کے وکیل وسیم سجاد نے لاہورہائی کورٹ میں صدرکے دوعہدوں کے کیس کی سماعت کے دوران پییپلزپارٹی کو ایک این جی او کہہ کر خود ہی اس سے اظہارلاتعلقی کر لیا ہے اب ہمارا یہ حق ہے کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو اور متحرمہ بے نظیر بھٹو کے نظریہ کو زندہ رکھنے کے تحت پارٹی رجسٹرر کرائیں، انہوں نے الیکشن کمیشن سے جماعت کے لیے انتخابی نشان تلوار دینے کی بھی استدعا کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |