ناہید خان نے پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کیلیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی

ہماراحق ہے کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو اور متحرمہ بے نظیر بھٹو کے نظریہ کو زندہ رکھنے کے تحت پارٹی رجسٹرر کرائیں،ناہید خان

ہمارا یہ حق ہے کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو اور متحرمہ بے نظیر بھٹو کے نظریہ کو زندہ رکھنے کے تحت پارٹی رجسٹرر کرائیں،ناہید خان۔ فوٹو: فائل

لاہور:
ناہید خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرنے کے ساتھ انتخابی نشان تلوار بھی دینے کی استدعا کی گئی۔


الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں ناہید خان نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی وارثت ہے اس لیے نام ہمیں دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ صدرآصف زرداری کے وکیل وسیم سجاد نے لاہورہائی کورٹ میں صدرکے دوعہدوں کے کیس کی سماعت کے دوران پییپلزپارٹی کو ایک این جی او کہہ کر خود ہی اس سے اظہارلاتعلقی کر لیا ہے اب ہمارا یہ حق ہے کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو اور متحرمہ بے نظیر بھٹو کے نظریہ کو زندہ رکھنے کے تحت پارٹی رجسٹرر کرائیں، انہوں نے الیکشن کمیشن سے جماعت کے لیے انتخابی نشان تلوار دینے کی بھی استدعا کی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story