سانحہ عباس ٹاؤن جاں بحق افراد کی تعداد 48 ہوگئی 130 سے زائد زخمی

جناح اسپتال میں 33، عباسی اسپتال میں 14 جبکہ سول اسپتال میں ایک لاش لائی گئی، پولیس سرجن


ویب ڈیسک March 04, 2013
سانحے میں جاں بحق افراد کی میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کی جارہی ہیں۔ فوٹو : رائٹرز

سانحہ عباس ٹاؤن میں جہاں ایک جانب جاں بحق افراد کی تجہیز و تدفین جاری ہے وہیں دوسری جانب ہلاکتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور سانحے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔


گزشتہ روز عباس ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں اور دکانوں کے ملبے میں دبے افراد کی تلاش کا کام دوسرے روز بھی جاری ہے۔ سانحے میں جاں بحق افراد کی میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کی جارہی ہیں جس کے بعد میتوں کی تجہیز اور تدفین کا عمل جاری ہے۔


پولیس سرجن اسلم پیچوہو کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعے میں زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جناح اسپتال میں 33 لاشیں لائی گئیں جن میں 31 مرد اور 2 خواتین کی میتیں شامل تھیں، عباسی میں 14 لاشیں لائی گئیں جو تمام مردوں کی تھیں جبکہ سول اسپتال میں ایک لاش لائی گئی تھی۔


اسلم پیچوہو کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال میں 9 زخمیوں کو لایا گیا جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، عباسی اسپتال میں 21 زخمیوں کو لایا گیا جن میں 15 مرد اور 6 خواتین شامل تھیں،اسپتال میں لائے گئے 15 زخمیوں کو علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے نجی اسپتالوں میں بھی بڑی تعداد میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں