بحرین نے قطر کے شہریوں کے لیے ویزا لازمی قرار دے دیا

قطری شہریوں پر نئے قوانین کا اطلاق 10 نومبر سے ہوگا، بحرین


ویب ڈیسک November 01, 2017
قطری شہری صرف شناختی کارڈ کے ساتھ بحرین جاسکتے تھے تاہم اب انہیں ویزا درکار ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی

بحرین نے ملک میں داخل ہونے والے قطری شہریوں کے لیے ویزا لازمی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین نے قطر کے شہریوں پر ویزا کی شرط لاگو کردی ہے جو 10 نومبر سے نافذالعمل ہوگی۔ بحرین کے حکام کا کہنا ہے کہ قطری شہریوں کے لیے ویزا لازمی قرار دیئے جانے کا مقصد ملک کی سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے کیوں کہ حالیہ تنازع کے بعد شہریوں کی حفاظت کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہوگئے تھے۔

اس سے قبل خلیج تعاون کونسل میں شامل 6 ممالک کے شہریوں پر آمدورفت کے لیے ویزا ہونا ضروری نہیں تھا، وہ صرف شناختی کارڈ کی بنیاد پر ہی ان 6 ممالک میں داخل ہوسکتے ہیں تاہم اب بحرین نے قطری شہریوں کے لیے یہ استثنیٰ ختم کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ قطر کا 80 ممالک کیلئے ویزا فری سہولت کا اعلان

بحرین کے وزیرخارجہ نے قطر کی خلیج تعاون کونسل کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر اپنی پالیسی میں تبدیلی نہ لایا تو ہم دسمبر میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب قطر نے بحرین کی جانب سے شہریوں کے لیے ویزا لازمی قرار دینے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک ان اقدامات سے خلیج تعاون کونسل کے معاہدوں اور قرارداد کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سعودی عرب کا قطر کے ساتھ مذاکرات سے انکار

واضح رہے سعودی عرب اور اس اتحادی ممالک بحرین، متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5 جون کو قطر پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرکے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں