شاہد کپور کی 10 سال بعد امتیاز علی کی فلم میں واپسی

فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال اپریل میں کیا جائے گا، امتیاز علی

فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال اپریل میں کیا جائے گا، امتیاز علی ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور 10 سال بعد امتیازعلی کی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار امتیاز علی کی کامیاب ترین فلم ''جب وی میٹ'' کے 10 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امتیاز علی نے اداکار شاہد کپور کے ساتھ ایک اور فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال اپریل میں شروع ہوگی جو نہ صرف ممبئی بلکہ بیرون ممالک بھی فلمائی جائے گی۔




دوسری جانب ہدایت کار امتیازعلی نے شاہد کپور کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے اداکارہ کی تلاش شروع کردی ہے جس کے بعد فلم کے نام سمیت شوٹنگ کو حتمی شکل دی جائے گی۔



واضح رہے کہ فلم ''جب وی میٹ'' 26 اکتوبر 2007 کو ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد سراہا تھا۔
Load Next Story