کراچی بم دھماکا شہریوں کے خوشحال مستقبل کیلئے خطرہ ہےرچرڈ اولسن

دہشتگردوں کی جانب سے بلاامتیاز تشدد پاکستانی عوام کےخوشحال مستقبل کے لئے ایک خطرہ ہے، رچرڈ اولسن

عدم برداشت اور بلاامتیاز تشدد پاکستانی عوام کے مستقبل کے لئے خطرہ ہے،اولسن۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

امریکا نے کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستانی عوام کی اقدار پر حملہ اور تمام شہریوں کے خوشحال مستقبل کے لئے ایک خطرہ قرار دیا ہے۔



امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں رچرڈ اولسن نے کہا کہ ان کا ملک گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے، اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔


امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ عدم برداشت اور شہریوں کے خلاف بلاامتیاز تشدد پاکستانی عوام کی اقدار پر حملہ اور ان کےخوشحال مستقبل کے لئے ایک خطرہ ہے، جس سے نمٹنا ضروری ہے۔

Load Next Story