چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے عباس ٹاؤن دھماکوں کا ازخود نوٹس لے لیا

حکومت کراچی سمیت پورے ملک میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے ایڈووکیٹ جنرل اورآئی جی سندھ سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے عباس ٹاؤن بم دھماکوں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اورآئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عباس ٹاؤن بم دھما کوں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اورآئی جی سندھ فیاض لغاری کوسانحے کی تحقیقاتی رپوٹ سمیت طلب کرلیا ہے، کیس کی سماعت 6 مارچ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگی۔


چیف جسٹس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے ملک میں جاری دہشت گردی کے حوالے سے حکومت شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمے کی سماعت کے حوالے سے تمام فریقین کا مؤقف سننے کے بعد مناسب فیصلہ سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عباس ٹاؤن میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 48 افراد جاں بحق جبکہ 130 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں 2 رہائشی عمارتیں تباہ جبکہ قریبی واقع 2 نجی بینک اور100سے زائد دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

Recommended Stories

Load Next Story