شکارپور مزاربم دھماکے میں زخمی ہونیوالے پیرحاجن شاہ انتقال کر گئے

پیرحاجن شاہ کوشدیدزخمی حالت میں 26فروری کوکراچی کےپٹیل اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےانتقال کرگئے


ویب ڈیسک March 04, 2013
شکارپورمیں واقع درگاہ غازی غلام شاہ پر25 فروری کو دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 2افراد جاں بحق اور10زخمی ہوگئے تھے، فوٹو:فائل

چند روز قبل مزار پر کئے گئے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے سجادہ نشین پیر حاجن شاہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

شکارپور میں درگاہ غازی غلام شاہ میں 25 فروری کو دستی بم حملہ کیا گیا جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ مزار کے گدی نشین پیر حاجن شاہ سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے تھے،پیر حاجن شاہ کو شدیدزخمی حالت میں 26 فروری کو کراچی کے پٹیل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

سجادہ نشین پیرحاجن شاہ کے انتقال کی خبر سن کر شکارپورسمیت سندھ کے دیگر شہروں میں سوگ اور غم کی لہر دوڑ گئی اس دوران دکانیں اورکاروباری مراکز بھی بند ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں