ڈرامہ سیریل ’’معصوم ‘‘ نے آن ائیرہوتے ہی دھوم مچا دی

گلزار صاحب سے میرا ایک ایسا عجیب سا رشتہ ہے جس کولفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، ہدایتکار شہزاد رفیق


Showbiz Reporter November 02, 2017
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے معروف دانشور، شاعر، نغمہ نگاراورمصنف گلزارکوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے بننے والی ڈرامہ سیریل ''معصوم '' نے ' ایکسپریس انٹرٹینمنٹ 'پرآن ائیرہوتے ہی دھوم مچا دی۔

ڈرامے کی کہانی، ڈائریکشن اورفنکاروں کی جانداراداکاری کوناظرین نے خوب سراہا اوراس حوالے سے موصول ہونے والے مبارکباد اورنیک تمناؤں کے پیغامات کی تعداد راتوں رات لاکھوں میں پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے عظیم رائٹراورشاعرگلزارکی کئی برس قبل بننے والی فلم ''معصوم'' کوڈرامائی انداز میں پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکارشہزادرفیق نے بنایا ہے۔ اس ڈرامے کے پروڈیوسر حسن ضیاء جوکہ گلزارصاحب کے منہ بولے بیٹے بھی ہیں، نے پروڈیوس کیا ہے۔

ڈرامے کی اس کی کاسٹ میں ورسٹائل اداکارہ ریشم ، یاسرنواز، سارہ ، خوشی، سمیع خان، حمیراعلی، انوشے عباسی، فیضان خواجہ، خالدملک، سبرین حسبانی اورشہریارزیدی شامل ہیں۔ ڈرامے کی پہلی قسط جونہی 'ایکسپریس انٹرٹینمنٹ'سے آن ائیرہوئی توناظرین کی جانب سے زبردست رسپانس سامنے آیا۔

کسی نے سوشل میڈیا پرپیغام دیا توکسی نے ایس ایم ایس کے ذریعے فنکاروں، ڈائریکٹراورپروڈیوسر کو نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جب اس سلسلہ میں ڈرامے کے ہدایتکار شہزاد رفیق سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ گلزار صاحب سے میرا ایک ایسا عجیب سا رشتہ ہے جس کولفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔