پڑھے لکھے لوگوں کےآنےسے پاکستانی فلموں کامعیار بہتر ہوا ثروت گیلانی
کوشش ہے کہ اپنے چاہنے والوں کیلیے ایک اور ایسی فلم میں کام کروں جو ان کیلیے تفریحی کا سبب بن سکے
معروف اداکارہ وماڈل ثروت گیلانی نے کہا کہ میری فلم ''جوانی پھر نہیں آنی '' میں میرے کردارکوبہت سراہا گیا۔ حالانکہ وہ فلم ملٹی اسٹارکاسٹ تھی اور تمام فنکاروں نے بہترین کردار نبھائے لیکن اس میں میرے کرداراورمیرے انداز گفتگوکوپسند کرنامیرے لیے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
ثروت گیلانی نے کہا کہ اب میں کہیں بھی کسی ایونٹ پر جاؤں یا پروگرام میں شرکت کروں تولوگ مجھے اُسی پشتوزبان کے اندازمیں مخاطب کرتے ہیں جو کہ میرے نزدیک ایک فنکارکی بڑی کامیابی ہوتی ہے۔ اس فلم کے بعد مجھے ایک اورنئی فلم آفرہوئی ہے جس میں مرکزی کردارنبھاؤں گی۔ اس فلم کی کہانی بہت جانداراورمیرا کردارمعمول سے ہٹ کر ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر نے جب مجھے اس کردار کی آفرکی توہم نے ملاقات کے بعد خاصی بات چیت کی جس کے بعدمیں نے اس آفرکو قبول کیا۔ یہ واقعی آج کل کے دورکی کہانی ہے۔
اس فلم میں جہاں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائیگا، وہیں فلم کی کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق خوبصورت اورمنفرد لوکیشن بھی منتخب کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ پہلی فلم کی زبردست کامیابی کے بعد مجھ پربھاری ذمے داری آن پڑی ہے کہ میں اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک اور ایسی فلم میں کام کروں جو ان کے لیے تفریحی کا سبب بن سکے۔
ایک سوال کے جواب میں ثروت گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں فلمسازی کے شعبے میں جب سے پڑھے لکھے لوگوں نے انٹری دی ہے تب سے ہماری فلموں کا معیار بہتر ہوگیا ہے۔ فارمولا فلموں کو دیکھنے سے لوگ تنگ آچکے ہیں اوراسی وجہ سے سینما گھربھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے مگراب تیزی کے ساتھ بہتری آرہی ہے اور بہت جلد ہمارے ملک میں سب سے بہترین تفریح فلم ہی ہوگی اورلوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ دوبارہ سے سینما گھروں کا رخ کرنے لگیں گے۔