حکومت سندھ کا کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ
اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن اور نام بدل کر کام کرنے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیاگیا.
سندھ حکومت نے شہر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی اور آج رات سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس میں پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام کے علاوہ صوبائی وزرا اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں سانحہ عباس ٹاؤن اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن اور نام بدل کر کام کرنے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی لگانے کی منظوری دی جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔