خواتین پرستاروں کی تعدادبڑھ گئی 34 سال تک شادی کاارادہ نہیں ہےحسن علی
حسن علی نے کہاکہ کرکٹ کے ساتھ اچھی خاصی کبڈی بھی کھیل لیتا ہوں
NEW DELHI:
نوجوان فاسٹ بولرحسن علی نے کہا ہے کہ کرکٹ کے سواکسی چیز پر توجہ نہیں دے رہا، جب سے شہرت ملنے لگی خواتین پرستاروں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔
اگر ایسی باتوں کی طرف دھیان دیں گے تو کارکردگی نہیں دکھا سکتے،میرا3 سے 4 سال تک شادی کاکوئی ارادہ نہیں ہے، ایک انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ میں بچپن سے ہی غصے والا تھا۔ ایک فاسٹ بولرکے مزاج میں غصہ ہونا چاہیے، میں نے اپنے بڑے بھائی کی وجہ سے کرکٹ کھیلی اور دنیا کا نمبر ون بولر بن گیا، ٹاپ پر آنا آسان لیکن اس پوزیشن کو برقراررکھنا بہت مشکل ہے۔
انھوں نے کہاکہ وقاریونس میرے ہیرو ہیں، میں ان کو بہت پسندکرتا ہوں، سابق کپتان کا کم میچز میں50 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ کر ان کے ہی نام کیا، حسن علی نے کہاکہ کرکٹ کے ساتھ اچھی خاصی کبڈی بھی کھیل لیتا ہوں۔