پاکستان نے 188 مرتبہ لائن آف کنٹرول پرفائربندی کی خلاف ورزی کی بھارتی الزام

پاکستان نے سال 2010 میں 44 ، سال 2011 میں 51 اور 2012 میں 93 ویں مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی،بھارتی وزیردفاع

فائرنگ کے ان مختلف واقعات میں 3 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے۔ اے کے انتھونی فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD:

بھارت کے وزیر دفاع اے کے انتھونی نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی جانب سے سال 2010سے 2012کے درمیان لائن آف کنٹرول پر188مرتبہ فائربندی کی خلاف ورزی کی گئی۔



بھارتی اخبار کے مطابق وزیر دفاع اے کے انتھونی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے ان مختلف واقعات میں 3 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سال 2010 میں 44 ، سال 2011 میں 51 اور 2012 میں 93 ویں مرتبہ لائن آف کنٹرول پرفائربندی کی خلاف ورزی کی۔

بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے متعدد بار پاکستانی افواج کے اعلیٰ حکام کو ہاٹ لائن اور مذاکرات کے دوران آگاہ کیا جا چکا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story