پاکستانی پاپ میوزک کی بحالی میں ہرممکن کوشش کرنے کیلئے تیار ہوں علی ظفر
میرے جیسے کئی باصلاحیت فن کاروں کیلئے پرائیوٹ البم ان کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کا بہتر زریعہ ثابت ہو سکتے ہیں، علی ظفر
پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کاکہنا ہے کہ پاکستان میں پاپ میوزک انڈسٹری مسائل کا شکار ہے اور وہ اسے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے لئے تیار ہیں۔
علی ظفر نے کہا کہ پاپ میوزک کی بحالی میں اگر وہ کوئی کردار ادا کر سکے تو یہ ان کے لئے خوشی کی بات ہو گی لیکن اس سلسلے میں ان کے اکیلے کی کوششیں ناکافی ہو گیں، انہوں نے کہا کہ ریڈیو چینلز پرائیوٹ البمز کے گانے نہیں بجاتے اور مختلف ٹی وی چینلز بھی پاپ میوزک کو ترجیح نہیں دے رہے جس کی بنا پر پاپ میوزک ترتیب دینے والے گلوکار اور موسیقار نوجوان اپنے کام سے عوام کو متعارف نہیں کروا پاتے۔
علی ظفر نے پاپ میوزک کو فلمی میوزک جیسی پزیرائی دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ وہ بالی ووڈ کے زریعے اپنے ٹیلنٹ کو کروڑوں لوگوں کے سامنے پیش کر پاتے ہیں لیکن ان جیسے کئی باصلاحیت فن کاروں کے لئے پرائیوٹ البمز ان کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کا بہتر زریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔