سہراب گوٹھ لوٹ مار کرنیوالا ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

4ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، ہلاک ملزم کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا، پولیس

4ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، ہلاک ملزم کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا، پولیس, فائل فوٹو

KARACHI:
سہراب گوٹھ کے قریب کار سوار دوستوں سے لوٹ مار کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ اس کے4ساتھی فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے افغان بس اسٹاپ کے قریب پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے 4 ساتھی فرار ہو گئے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔


پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا کا رہائشی خالد ولد سلطان اپنے دیگر4دوستوں کے ساتھ سپر ہائی وے پر سحری کرنے جا رہا تھا کہ افغان بس اڈے کے قریب ٹائر پنکچر کی دکان پر وہ اپنی کار کا پنکچر لگوا رہے تھے کہ ملزمان نے ان سے اسلحے کے زور پر نقدی اور4 موبائل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ شور مچانے پر افغان کٹ پر قائم سہراب گوٹھ تھانے کی پکٹ پر تعینات کانسٹیبل راؤ توقیر اور کانسٹیبل رانو خان نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی پولیس نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی، ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا ، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت25سالہ عبد الغفار ولد شاہ محمد کے نام سے کی گئی ، ہلاک ہونے والا ملزم الآصف اسکوائر چھوٹا پلازہ کا رہائشی تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا۔
Load Next Story