نیو یارک حملے کے ملزم پردہشت گردی کی فردِ جرم عائد

ملزم نے کئی ہفتے پہلے ہی حملے کی منصوبہ سازی کر رکھی تھی، تفتیشی افسران


ویب ڈیسک November 02, 2017
ملزم اپنے کئے پر نادم ہونے کے بجائے فخر کرتا ہے، تفتیشی افسران: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مین ہٹن میں لوگوں پرٹرک چڑھا کر 8 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم سیف اللہ سائیپوف پر دہشتگردی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک دہشتگردی کے ملزم سیف اللہ سائیپوف کو زخمی حالت میں وہیل چیئر پر عدالت لایا گیا۔ امریکی استغاثہ نے ازبک تارک وطن سیف اللہ سائپوف پر دہشت گردی، ٹرک حملہ کرکے 8 افراد کو ہلاک کرنے، داعش کی مالی مدد اور اسے وسائل فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیویارک میں ٹرک ڈرائیورنے راہگیروں کو کچل دیا، 8 افراد ہلاک

تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیف اللہ سے تفتیش کی ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے کئی ہفتے پہلے ہی حملے کی منصوبہ سازی کر رکھی تھی اور وہ اپنے کئے پر نادم ہونے کے بجائے فخر کرتا ہے۔

دوسری جانب نیویارک کے ڈپٹی پولیس کمشنرجان مِلر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جائے وقوعہ سے سیف اللہ سائیوف کے تحریر کردہ کاغذ برآمد ہوئے ہیں۔ ان میں عربی زبان میں تحریراورعلامتیں ہیں، جن کا خلاصہ یہ ہے کہ داعش قائم و دائم رہے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |