محمد عرفان کو عمرہ کی ادائیگی کیلیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت
محمد عرفان نے عدالت میں ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے درخواست دائر کی تھی
ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عرفان کو عمرہ کی ادائیگی کیلیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹر محمد عرفان نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلیے درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی تمام الزامات سے بری کر چکا ہے، عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں لیکن ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے باہر نہیں جا سکتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : عرفان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرحکومت سے جواب طلب
عدالت نے گزشتہ سماعت پر حکومت سے جواب طلب کیا تھا جس پر سیکرٹری داخلہ نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا جس پر آج جسٹس شمس محمود مرزا نے محمد عرفان کو عمرہ کی ادائیگی کیلیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔