گڈاپ اوربلدیہ سیوریج کے پانی میں پولیوتھری وائرس کی تصدیق

تصدیق عالمی ادارہ صحت نے کی ہے، وائرس شدت بھی اختیار کرسکتا ہے،ماہرین


Staff Reporter August 06, 2012
تصدیق عالمی ادارہ صحت نے کی ہے، وائرس شدت بھی اختیار کرسکتا ہے،ماہرین۔ فائل فوٹو

KARACHI: کراچی کے علاقے بلدیہ اورگڈاپ کے سیوریج کے پانی میں پولیوتھری وائرس کی تصدیق کی گئی، یہ تصدیق عالمی ادارہ صحت نے اتوارکواپنی حالیہ رپورٹ میںکی ہے جس نے گزشتہ ماہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروںکے سیوریج لائنوں سے گندے پانی کے نمونے حاصل کیے تھے۔

پولیووائرس کی تصدیق سیوریج کے پانی کی جاتی ہے کیونکہ اس کا وائرس متاثرہ بچوں کے فضلے سے باہر نکل کر سیوریج کے پانی میں شامل ہوتا ہے جو ہوا میں شامل ہوکر 5 سال سے کم عمر کے بچوں پر حملہ آورہوتا ہے اور بچوںکوزندگی بھر کیلیے معذور بنادیتاہے، عالمی ادارہ صحت نے ان سیوریج کے پانی کے نمونوںکراچی کے علاقے گڈاپ، بلدیہ، لاہور اور پشاور میں یونیورسٹی ٹاؤن کے علاقوں سے حاصل کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں