شریف برادران ریموٹ کنٹرول احتساب کمیشن لانا چاہتے ہیں طاہر القادری

اگر احتساب عدالتیں ختم ہوئیں تو قیامت تک لٹیروں کا کوئی احتساب نہ کر سکے گا، سربراہ عوامی تحریک

اگر احتساب عدالتیں ختم ہوئیں تو قیامت تک لٹیروں کا کوئی احتساب نہ کر سکے گا، سربراہ عوامی تحریک - فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ ترمیم کے بعد شریف برادران ریموٹ کنٹرول احتساب کمیشن لانا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب کمیشن کے قیام پر رد عمل دیتے ہوئے عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کرپشن مافیا قانونی دہشت گردی کے ذریعے احتساب کے قانون اور ادارے کو ختم کررہا ہے اگراحتساب عدالتیں ختم ہوئیں تو قیامت تک لٹیروں کا کوئی احتساب نہ کر سکے گا، گاڈ فادر اداروں سے انتقام لینا چاہتا ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں:حکومت کی توجہ ایک جھوٹے شخص کو بچانے پر مرکوز ہے

طاہر القادری نے کہا کہ شریف برادران ہر حال میں احتساب کا پہیہ روکنا اور ترمیم کے بعد ریموٹ کنٹرول احتساب کمیشن لانا چاہتے ہیں، نیب میں جان پڑی تو کرپٹ اشرافیہ کی جان نکل گئی تاہم نیب کے بعد سپریم کورٹ اور پھر فوج کی باری آئے گی۔
Load Next Story