وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر نوجوان جاں بحق2 افراد زخمی

موٹر سائیکل سوار باراتی تھے، حادثہ ٹنڈو سائینداد کے قریب پیش آیا


Nama Nigar March 05, 2013
حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا، پولیس نے وین کو تحویل میں لے لیا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو سائینداد کے قریب تیز رفتار وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، باراتی نوجوان جاں بحق، 2 افرادزخمی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز گوٹھ ولی محمد رند سے ایک بارات ٹنڈو محمد خان آرہی تھی کہ ٹنڈو سائینداد کے قریب بدین سے آنے والی تیز رفتار وین نے بارات میں شامل ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔



جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 30 سالہ حاجن رند موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 نوجوان صداقت رند اور یاسر رند شدید زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا، پولیس نے وین کو تحویل میں لے لیا ہے۔ لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد روانہ کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں