سرکاری گاڑی سے اسلحہ ڈیلر سمیت 3 افراد گرفتار

پولیس نے چمبڑ ناکا چوک سے حراست میں لیا ، با اثر افراد کی مداخلت پر رہائی

پولیس نے ڈیلر کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لے کر ڈیلر اور نامعلوم افراد کو رہا کردیا۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو الہ یار کی مرکزی گزر گاہ چمبڑ ناکا چوک سے پولیس نے سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑی سے اسلحے ڈیلر سمیت 2 نامعلوم افراد کو حراست میں لے لیا۔


ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد ڈیلر سے بڑی تعداد میں اسلحہ خرید کر لے جارہے تھے بعد ازاں پولیس نے لاکھوں روپے رشوت لے کر اسلحہ ڈیلر اور نامعلوم افراد کو رہا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر چمبڑ ناکا چوک سے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی سے 2 نامعلوم افراد کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ ڈیلر سے اسلحہ خرید کر جارہے تھے۔

پولیس نے ڈیلر کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لے کر ڈیلر اور نامعلوم افراد کو رہا کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کو پولیس نے با اثر افراد کی ہدایت پر رہا کیا ہے جن کا تعلق ڈگری سے بتایا جاتا ہے جبکہ ڈیلر سے بھی مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لی گئی ہے۔
Load Next Story