تلہار جیالوں کا پارٹی ایم پی اے کیخلاف مظاہرہ اور دھرنا

پارٹی کیلیے قربانیاں ہم نے دیں، رکن اسمبلی نے نوکریاں کسی اور کو دے دیں، مظاہرین


Nama Nigar March 05, 2013
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے محمد رحیم ماچھی نے کہاکہ ہم بھٹو شہید کے دور سے پیپلزپارٹی کے کارکن ہیں۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی تلہار کے سینئرکارکنان کا ایم پی اے بشیر سیریوال کے خلاف سٹی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال دھرنا۔

مظاہرین کے ایم پی اے کے خلاف شدید نعرے۔ تفصیلات کے مطابق تلہار کے ماچھی برادری کے افراد محمد رحیم ماچھی، شوکت علی ماچھی، محمد رمضان، پسنی جتوئی اور دیگر افراد نے گزشتہ روز پی ایس 56 تلہار کے ایم پی اے بشیر احمد سریوال کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال اور دھرنا دیا گیا۔



دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے محمد رحیم ماچھی نے کہاکہ ہم بھٹو شہید کے دور سے پیپلزپارٹی کے کارکن ہیں، ہمارے بھائیوں نے پارٹی کے لیے اپنی جان تک قربان کردی لیکن ہمیں سوائے وعدوں اور دلاسوں کے کچھ بھی نہیں دیا گیا۔خون ہم نے دیا پارٹی کے لیے اور نوکریاں ایم پی اے نیکسی اورکو دیں، بشیر سریوال نے کروڑوں روپے کا بجٹ تعلقہ کونسل تلہار سے ملی بھگت کرکے ہڑپ کیا۔

آج تک اپنے حلقے میں نہیں آئے نہ ہی کوئی کارنر میٹنگ کی، ہمارا گوٹھ شہر کے درمیان ہے پھر بھی ہمیں گیس کی سہولت سے محروم رکھا گیا، ہم بلاول بھٹو سے اپیل کرتے ہیں کہ کہ وہ بشیر سریوال کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔