نوازشریف چوری کی دولت بچانے کیلیےعدلیہ پر حملے کررہے ہیں عمران خان
سپریم کورٹ نے نواز شریف کوپورا موقع دیا مگر انہوں نے عدالت میں جھوٹ بولا، چیرمین پی ٹی آئی
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کوپورا موقع دیا مگر انہوں نے عدالت میں جھوٹ بولا اور اب چوری کی دولت بچانے کیلیے عدلیہ پر حملے کررہے ہیں۔
اوچ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے چور یہاں سے پیسا باہر لےجاتے ہیں اور لندن دبئی میں محلات بناتے ہیں، شریف خاندان نے غیر قانونی طور پر شوگر ملیں بنائیں جب کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کوپورا موقع دیا مگر نواز شریف نے جھوٹ بھی بولا اور جعلی کاغذات بھی دیے لیکن اب چوری کی دولت کو بچانے کیلیے عدلیہ پر حملے کررہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن قوموں کو تباہ کردیتی ہے، قوم کے پاس اپنے بچوں کو پڑھانے کیلیے پیسے نہیں ہوتے جب کہ جس پارٹی کے سربراہ کا پیسا باہر ہو الیکشن میں اسے ووٹ نہیں دینا۔ انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ قوم کے مجرم کو پروٹوکول کیوں دے رہے ہیں۔