شاہ پور چاکر شوہر نے کاری قرار دے کر بیوی کو قتل کر دیا

لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے، میری بہن کو ناحق مارا گیا، انصاف دلایا جائے، حضور بخش

گوٹھ کلن کے رہائشی مہر علی شر نے اپنی بیوی 3 بچوں کی ماں 35 سالہ منظوراں شر کو بندوق کے فائر کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ فوٹو: فائل

شاہ پور چاکر کے قریب گوٹھ کلن میں ایک شخض نے اپنی بیوی 3 بچوں کی ماں کو کاری کا الزام لگا کر قتل کردیا اور موقعے سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گوٹھ کلن کے رہائشی مہر علی شر نے اپنی بیوی 3 بچوں کی ماں 35 سالہ منظوراں شر کو بندوق کے فائر کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر شاہ پورچاکر بھجوادیا۔




مقتولہ کے بھائی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میری بہن کو مہر علی شر اور اس کے ساتھیوں نے بے گناہ قتل کیا ہے جبکہ جس شخص کو کارو قرار دیا گیا ہے ان سے زمین کا تنازع چل رہا ہے۔ مقتولہ کے والد ملوک شر نے بتایا کہ ملزم مہر علی شر نشے کا عادی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ ملزم مقامی تھانے کو مطلوب ہے، اس پر متعدد مقدمات درج ہیں۔ تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
Load Next Story