شرپسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے گورنر سندھ

شہر میں صورتحال کی بہتری کیلیے گورنر سندھ علما کرام سے بھی مسلسل رابطہ میں ہیں ۔


Staff Reporter March 05, 2013
گورنر سندھ نے کہا کہ ملک و قوم دشمن عناصر دہشت گردی اور انتہا پسندانہ کارروائیوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ فوٹو: فائل

AUCKLAND: گورنر عشرت العباد نے امن و امان سے متعلق اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں جو دہشت گردی کے سانحات کی آڑ میں اپنی مذموم کارروائیوں میں مصروف ہیں.

انھوں نے واضح کیا کہ ملک و قوم دشمن عناصر دہشت گردی اور انتہا پسندانہ کارروائیوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، انھوں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال میں شرپسندی پھیلانے والوں کو ترجیحی طور پر گرفت میں لائیں، شہر میں صورتحال کی بہتری کیلیے گورنر سندھ علما کرام سے بھی مسلسل رابطہ میں ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں