بنگلادیش میں ٹکٹ خریدنے والوں کے بوتھ پر پتھروں کی بارش 3 افراد زخمی

رش کے باوجود بوتھ پر ملازمین نے کام کا آغاز نہ کیا تو لوگ غصے میں آگئے۔


Sports Desk November 03, 2017
رش کے باوجود بوتھ پر ملازمین نے کام کا آغاز نہ کیا تو لوگ غصے میں آگئے۔ فوٹو: نیٹ

PARIS: ٹکٹ خریدنے آنے والے شائقین نے تاخیر کی وجہ سے بوتھ پر پتھروں کی بارش کردی۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ کیلیے ٹکٹ خریدنے آنے والے شائقین نے تاخیر کی وجہ سے بوتھ پر پتھروں کی بارش کردی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ اس ناخوشگوار واقعے کے بعد پولیس کی زیادہ نفری تعینات کردی گئی، ٹکٹوں کی فروخت 10 بجے شروع کرنے کا وقت دیا گیا تھا جبکہ رش کے باوجود بوتھ پر ملازمین نے کام کا آغاز نہ کیا تو لوگ غصے میں آگئے۔

واضح رہے کہ واقعے کے بعد معمول کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت جاری رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں