سانحہ عباس ٹائون وکلا کا ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ

عدالتی امور معطل رہے،وکلا کی سانحے کی شدید مذمت اور احتجاج

کشیدگی و ہڑتال کے باعث سائلین اورمعمول کے مطابق عدالتوں میں حاضری بہت کم رہی جسکے باعث عدالتی امور پر کام نہ ہوسکا۔ فوٹو : ایکسپریس

سانحہ عباس ٹائون کے خلاف کراچی کے وکلا نے سندھ ہائی کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے وکلا نے واقعے کی شدید مذمت اور احتجاج کیا۔


دوسری جانب کراچی میں کشید گی و ہڑتال کے باعث سائلین اورمعمول کے مطابق عدالتوں میں حاضری بہت کم رہی جسکے باعث عدالتی امور پر کام نہ ہوسکا، جیل حکام نے قیدیوں کو پیشی کیلیے عدالتوں میں نہیں بھیجا، سٹی کورٹ ، ملیر ڈسٹرکٹ کورٹس ، صوبائی و وفاقی انسداد بدعنوانی و خصوصی عدالتوں سمیت دیگر عدالتوں میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات کی سماعت بغیر کسی عدالتی کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔

وکلا نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کے ورثا کو فوری معاوضہ ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story