واپڈا نے ڈیم کے 2 ارب سرمایہ کاری پر لگا دیے سابق سیکریٹری کی پی اے سی طلبی

ای اوبی آئی اسکینڈل کا ملزم ظفر گوندل ہے، لوٹے گئے اربوں روپے سے منڈی بہاؤالدین میں جلسے کیے جا رہے ہیں، خورشیدشاہ


Numaindgan Express November 03, 2017
نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری پر پابندی، سینیٹ کمیٹی کا فاٹا اور بلوچستان میں خطرناک امراض کا سروے کرانے کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے ای او بی آئی کی 2008 سے سرمایہ کاری، آمدن اور ملازمین کی تمام تفصیلات طلب کر لیں۔

کمیٹی نے نولانگ ڈیم پرمکمل تفصیلی رپورٹ 12 دن میں طلب کرتے ہوئے سابق چیئرمین واپڈا اورسابق سیکریٹری پانی وبجلی کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔ اجلاس گزشتہ روز چیئرمین خورشید شاہ کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں ای او بی آئی کی 2008 سے 2013 تک کارکردگی اور وزارت توانائی کے حکام نے کمیٹی کونولانگ ڈیم کی تاخیر اور لاگت میں اضافے پر بریفنگ دی۔کمیٹی نے نولانگ ڈیم پر مکمل تفصیلی رپورٹ 12 دن میں طلب کر لی۔

پاور ڈویژن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ بینک میں نو لانگ ڈیم کے 2 ارب پڑے ہیں۔ کل اخراجات کتنے آئے؟، کس کی اجازت سے رقم کچھی کینال منصوبے پر خرچ کی۔ واپڈا کی نااہلی سے200ارب روپے کا خطیر سرمایہ ٹیکنیکل لاسزمیں جارہاہے۔ نولانگ ڈیم کی رقم کی کچی کینال میں منتقلی ڈونر کی رقم بینک میں رکھنے پر چیئرمین پی اے سی برہمی کااظہارکرتے ہوئے استفسار کیا کہ2 ارب روپے نجی بینک میںکیوں رکھے گئے؟۔

کمیٹی نے سیکریٹری خزانہ اورسیکریٹری منصوبہ بندی کوبھی طلب کر لیا۔ اجلاس میں ای اوبی آئی حکام نے انکشاف کیا کہ6 ارب سے شروع کیے گئے منصوبے کی لاگت 12 ارب تک پہنچ گئی ہے، منصوبوں میں تاخیر ہوئی ان کی لاگت میں اضافہ ہو رہاہے۔ اسکینڈلزکاملزمسابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفر گوندل ہے۔

دوسری جانب خورشید شاہ نے کہاکہ ای اوبی آئی میں لوٹے گئے اربوں روپے سے منڈی بہاؤ الدین میں عوامی جلسے منعقدکیے جارہے ہیں اوران جلسوں سے عمران خان خطاب کر رہے ہیں، ظفرگوندل نے ایک کنال گھرکی کنلسٹنی فیس ایک کروڑروپے لاہورکی کمپنی کو دی تھی جسکی تحقیقات کی ہدیات بھی کی گئی۔

پی اے سی نے ای او بی آئی کی طرف سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری پر بھی پابندی عائد کر دی جبکہ اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ظفرگوندل نے ایڈن گارڈن لاہور ریور ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور اور پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے مالکان سے ملکرمبینہ20 ارب روپے کی کرپشن کر رکھی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں