رائیونڈ میں سفاک باپ نے چھریوں کے وار سے 6 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر منظور اکثر بیوی کو دھمکی دیتا تھا کہ وہ اپنی تینوں بیٹیوں کو قتل کردے گا۔


ویب ڈیسک November 03, 2017
بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر منظور اکثر بیوی کو دھمکی دیتا تھا کہ وہ اپنی تینوں بیٹیوں کو قتل کردے گا۔ فوٹو:فائل

رائیونڈ میں گھریلو ناچاقی پر درندہ صفت باپ نے چھریوں کے وار سے 6 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں منظور نامی شخص کی اکثر بیٹا نہ پیدا ہونے پر بیوی سے ناراضگی رہتی تھی اور وہ دھمکی دیتا تھا کہ اگر اس کے ہاں بیٹا پیدا نہیں ہوا تو وہ اپنی تینوں بیٹیوں کو قتل کردے گا تاہم آج بھی منظور کی اپنی بیوی سے اسی تنازعے پر تکرار ہوئی تو سفاک باپ رات گئے اپنی تینوں بیٹیوں کو قتل کرنے کی نیت سے کھیتوں میں لے گیا اور 6 سالہ بیٹی کے گلے پر چھری چلا دی جو کہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، اسی دوران باقی دو بچیوں کے شور مچانے پر منظور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذہنی مریض ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں