ایف بی آر نے شوگر ملزمیں ٹیکس افسر تعینات کردیے

ٹیکس چوری روکنے کیلیے سیمنٹ واسٹیل ملوں میں بھی افسران تعینات کیے جانے پر غور۔


Irshad Ansari March 05, 2013
پیداوار، مارکیٹ کو سپلائی، تیار پراڈکٹ وخام مال کے اسٹاک کی مانیٹرنگ کرینگے، ذرائع فوٹو : فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوری روکنے کیلیے شوگر ملوں میں ٹیکس افسران تعینات کردیے ہیں۔

جبکہ سیمنٹ مینوفیکچرنگ یونٹس اور اسٹیل ملوں میں ٹیکس افسران تعینات کیے جانے کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ملک بھر کی شوگر ملوں میں تعینات کیے جانے والے ٹیکس افسران شوگر ملوں کی چینی کی پیداوار، مارکیٹ کو سپلائی، ذخائراور خام مال کے اسٹاک کی مانیٹرنگ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد شوگر سیکٹر سے مطلوبہ صلاحیت کے مطابق ٹیکس وصولی کو یقینی بنانا ہے کیونکہ ایف بی آر کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ شوگر سیکٹر کی طرف سے کم ٹیکس جمع کرایا جارہا ہے۔



ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے شوگر ملوں کی طرف سے برآمد کی جانے والی چینی کی مقدار کے برابر مقامی مارکیٹ میں سپلائی کی جانے والی چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 8 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کردی گئی تھی اور ایف بی آر کو رپورٹ ملی تھی کہ مذکورہ ریلیف کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جسے روکنے کے لیے اور شوگر سیکٹر سے مطلوبہ صلاحیت کے مطابق ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے کیلیے یہ اقدام کیا گیا۔

اس کے علاوہ اسٹیل اور سیمنٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولی کی مانیٹرنگ اور ان شعبوں سے مطلوبہ صلاحیت کے مطابق ٹیکس وصولی کیلیے اسٹیل ملوں اور سیمنٹ کے کارخانوں میں بھی ٹیکس افسران تعینات کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے جو اسٹیل ملوں و سیمنٹ مینوفیکچررز کی پیداوار، انکے پاس موجود اسٹاک اور اسٹیل ملوں سے سپلائی ہونے والی اسٹیل مصنوعات کے ریکارڈ کی مانیٹرنگ و چیکنگ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |