کول پاورپلانٹس کیلیے اپ فرنٹ ٹیرف ریگولیشن کا مسودہ جاری

200 تا ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداواری لاگت 3.69 سے3.88 روپے فی یونٹ ہوگی۔

ریگولیشن پر عملدرآمد سال 2013-14سے شروع، ٹیرف 6 سال کے لیے ہوں گے، دستاویز۔ فوٹو : آئی این پی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے 200 میگاواٹ تا 1000 میگاواٹ کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس لگانے کے لیے اپ فرنٹ ٹیرف ریگولیشن کا مسودہ جاری کردیا۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کے لیے منظور کردہ اپ فرنٹ ٹیرف 6 سال کے لیے ہوگا، اپ فرنٹ ٹیرف صرف کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے برانڈ نیو پلانٹ و مشینری کیلیے ہوگا۔




دستاویز کے مطابق کوئلے کے پاور پلانٹس کی ریگولیشن پر سال 2013-14 سے عملدرآمد شروع ہوگا اور 200 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کی بجلی کی پیداواری لاگت 3.88 روپے فی یونٹ ہوگی اور 600 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کی بجلی کی پیداواری لاگت3.69 روپے فی یونٹ جبکہ 1000 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کی بجلی کی پیداواری لاگت3.6927 روپے فی یونٹ ہو گی۔
Load Next Story