ترقیاتی منصوبوں کیلیے 1255 ارب روپے فراہم

یکم جولائی سے اب تک انفرا اسٹرکچر 65 ارب، سوشل 56 ارب اور ایرا کیلیے 2.8 ارب جاری۔


APP March 05, 2013
یکم جولائی سے اب تک انفرا اسٹرکچر 65 ارب، سوشل 56 ارب اور ایرا کیلیے 2.8 ارب جاری۔ فوٹو : فائل

پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت یکم جولائی2012 سے اب تک 1 کھرب25 ارب 50کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں مالی سال پی ڈی ایس پی کے تحت 233 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 65 ارب 40 کروڑ روپے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے 345 منصوبوں کیلیے جاری کیے گئے، سماجی شعبے کے 690 منصوبوں کیلیے 56 ارب 10 کروڑ روپے ریلیز کیے گئے ہیں۔



ذرائع کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے مختلف منصوبوں کیلیے ایرا کو 2 ارب 80 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ 71 دیگر منصوبوں کی تکمیل کیلیے 1 ارب 20 کروڑ روپے دیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 20 فیصد دوسری سہ ماہی میں20 اور اور تیسری سہ ماہی کے دوران اب تک 23 فیصد فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں