نوازشریف کوعہدے سے نکالا گیا عوام کےدلوں سے نہیںمریم اورنگزیب

سابق وزیراعظم ووٹ کے تقدس کی خاطر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات


ویب ڈیسک November 03, 2017
سابق وزیراعظم ووٹ کے تقدس کی خاطر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، وزیر مملکت برائے اطلاعات۔ فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزارت عظمی سے تو نکال دیا گیا لیکن عوام کے دلوں سے نہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کو عہدے سے تو ہٹا دیا گیا لیکن عوام کے دلوں سے نہیں اور سابق وزیراعظم ملک کا اثاثہ ہیں اور انہیں عوام کی خدمت کی سزا مل رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر دل میں چور ہوتا تو نوازشریف سپریم کورٹ کو خط نہ لکھتے بلکہ انہوں نے تو خود کو خاندان سمیت احتساب کیلیے پیش کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنے والے لیڈر کو ملک سے بھاگنے کی ضرورت نہیں اور وہ تو صرف ووٹ کے تقدس کی خاطر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احتساب سے جو چیخیں نکل رہی ہیں اب اس سے کوئی نہیں بچ سکتا اور اصل چوروں کو اب بچنے کی جگہ نہیں ملے گی، اقامے پر وزیراعظم کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا جبکہ جے آئی ٹی کے ثبوتوں کے بڑے صندوق کہاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں