منا بھائی تھری آیندہ سال ریلیز ہوگی سنجے کپور

منا بھائی کے سلسلے کی تیسری فلم میں بھی اداکار سنجے دت اور اداکار ارشد وارثی ہی مرکزی کردار ادا کریں گے۔


APP March 05, 2013
منا بھائی کے سلسلے کی تیسری فلم میں بھی اداکار سنجے دت اور اداکار ارشد وارثی ہی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فوٹو : فائل

بھارتی فلمساز سنجے کپورنے کہاکہ فلم '' منا بھائی'' کے سلسلے کی تیسری فلم آیندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

فلمساز سنجے کپور نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ اس وقت فلمی پراجیکٹ ''جولی ایل ایل بی'' پر کام کر رہے ہیں جس کی عکسبندی کا کام جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔ اس وقت تک راج کمار ہیرانی بھی اپنی فلم'' پیکے''عکسبندی مکمل کرکے فارغ ہوجائیں گے جس کے بعد وہ اور راج کمار ہیرانی اکھٹے بیٹھ کر اس فلم کے حوالے سے بات کریں گے اور فلم کے اسکرپٹ کا بھی انتخاب کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ منا بھائی کے سلسلے کی تیسری فلم میں بھی اداکار سنجے دت اور اداکار ارشد وارثی ہی مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ ہیروئن کا انتخاب کردار کی مناسبت سے کیا جائے گا۔ یہ فلم آیندہ سال 2014 میں بھارت بھر میں ریلیز کر دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں