ٹنڈولکر کی ننھی پری سارہ خوبرو دوشیزہ بن گئیں

آج کل سچن کے بجائے ان کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی خوبصورتی کے چرچے سوشل میڈیا پرجاری ہیں


ویب ڈیسک November 03, 2017
سارہ 20 سال کی ہوچکی ہیں اور نئی تصاویر میں بہت حسین اور اسٹائلش نظر آرہی ہیں؛فوٹوفائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ خوبرو دوشیزہ بن گئیں جن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سچن ٹنڈولکرکاشمار بھارت کی مقبول ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کا جادو کرکٹ کے دیوانوں کے سرسے نہیں اترا ہے. بہترین کھیل اورعمدہ پرفارمنس کے باوجود نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے موجود ہیں۔ تاہم آج کل سچن کے بجائے ان کی بیٹی سارہ ٹنڈولکرکے چرچے سوشل میڈیا پرجاری ہیں۔



سچن ٹنڈولکرکی ننھی پری سارہ ٹنڈولکرکی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا، تصاویر میں سارہ خوبرو دوشیزہ کا روپ دھارے نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں۔



سارہ کو بھی اپنے والد کی طرح کرکٹ سے لگاؤ ہے، بچپن میں پھولے پھولے گالوں والی سارہ اپنے والدکے میچ کے دوران ہمیشہ اسٹیڈیم میں موجود ہوتی تھیں اور خوب ذوق وشوق سے میچ دیکھا کرتی تھیں۔



تاہم سارہ اب 20 سال کی ہوچکی ہیں اورنئی تصاویر میں بہت حسین اوراسٹائلش نظرآرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں