کچھ منصف بھی تو قیدی ہیں ہمیں انصاف کیا دیں گے مشاہداللہ

سزاؤں سے نہیں ڈرتے اور پہلے بھی ناکردہ گناہوں کی سزائیں بھگتی ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک November 03, 2017
سزاؤں سے نہیں ڈرتے اور پہلے بھی ناکردہ گناہوں کی سزائیں بھگتی ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)۔ فوٹو: فائل

MIAMI: مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سزاؤں سے نہیں ڈرتے اور پہلے بھی ناکردہ گناہوں کی سزائیں بھگتی ہیں۔

نواز شریف کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف سے اس بات کا انتقام لیا جارہا ہے کہ انہوں نے ملک اور عوام کی خدمت کی۔

مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے ہمیں انصاف دیا جارہا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، کچھ جج بہت ہی شاندار اور بہادری کے ساتھ تاریخی فیصلے کرتے ہیں جبکہ کچھ ججز کی پیشانیوں پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ منصف بھی تو قیدی ہیں ہمیں انصاف کیا دیں گے اور لکھا ہے ان کے چہروں پر جو ہم کو فیصلہ دیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان سازش کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر مشہور شاعر حبیب جالب نے یہ شعر پڑھا تھا۔ یہ منصف بھی تو قیدی ہیں۔۔۔ ہمیں انصاف کیا دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں