ہمیشہ سوچ سمجھ کرکام کیا ہر ڈرامے کو ترجیح نہیں دیتی لیلیٰ

کراچی اور لاہور کے متعدد پراجیکٹس میں کام کی آفرز ہیں، تسلی سے پہلے قبول نہیں کرتی۔

کراچی اور لاہور کے متعدد پراجیکٹس میں کام کی آفرز ہیں، تسلی سے پہلے قبول نہیں کرتی۔ فوٹو : فائل

اداکارہ لیلیٰ ایک مرتبہ پھر فنی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے کراچی پہنچ گئیں جہاں وہ ایک ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں شرکت کریں گی۔

لیلیٰ نے کراچی روانگی سے قبل '' ایکسپریس '' کو بتایا کہ جب سے فلم انڈسٹری بحران کا شکار ہوئی ہے اورٹی وی انڈسٹری کی سرگرمیاں کراچی میں زیادہ ہوئی ہیں تب سے کراچی آنا جانا لگا رہتا ہے۔


کبھی کسی مارننگ شومیں مدعو کیا جاتا ہے توکبھی کسی پراجیکٹ کی ریکارڈنگ کے لیے جانا پڑتا ہے۔ اس لیے اب یہ معمول کی بات بن چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں ایک ٹیلی فلم میں اہم کردار نبھانے کے ساتھ نجی چینل کے ٹی وی پروگرام میں بھی شرکت کرناہے۔ جس کا شیڈول پہلے سے ترتیب تھا، جہاں تک بات ڈراموں میں مرکزی کرداروں کی ہے تو میں ہر ڈرامے میں کام کرنے کو ترجیح نہیں دیتی۔



میں نے ہمیشہ سوچ سمجھ کر کام کیا ہے ۔ اسی لیے کراچی اورلاہور میں بننے والے متعدد پراجیکٹس میں کام کی آفرز ہیں مگرمیں کسی بھی پراجیکٹ کوسائن کرنے سے پہلے جب تک تسلی نہ کرلوں آفر قبول نہیں کرتی۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میں ایک ہفتہ کے دوران اپنا کام مکمل ہوتے ہی لاہور واپسی ہوگئی اورپھر یہاں پرایک فوٹو شوٹ میں حصہ لونگی۔
Load Next Story