غربت کا رونا رونے والے گلوکار تباہی کے ذمے دار ہیں شاہدہ منی

گلوکاروں کی اکثریت کے پاس آج بھی شہرت اور دولت ہے مگر کسی نے معاوضے کم نہیں کیے۔


March 05, 2013
گلوکاروں کی اکثریت کے پاس آج بھی شہرت اور دولت ہے مگر کسی نے معاوضے کم نہیں کیے۔ فوٹو : فائل

گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ گلوکاروں کی اکثریت کے پاس آج بھی عزت ' شہرت اور دولت ہے' ایسے گلوکار جو اپنی غربت کا رونا روتے ہیں وہ اس تباہی کے ذمے دار خود ہیں۔

فلم انڈسٹری کی ابتر صورتحال کے باوجود گلوکار وں نے اپنے معاوضوں میں کوئی کمی نہیں کی بلکہ ان میں اضافہ کیا گیا ہے۔ راحت فتح علی' عاطف اسلم اورعلی ظفر سمیت متعدد گلوکار آج بھی لاکھوں میں معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔ جو گلوکار دانستہ طور پر غربت کا رونا روتے ہیں وہ دوسروں کی بھی عزت نفس مجروح کرنے کا باعث بنتے ہیں ۔ ایک ،ایک کنال کے گھروں میں رہنے والوں کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں