غربت کا رونا رونے والے گلوکار تباہی کے ذمے دار ہیں شاہدہ منی
گلوکاروں کی اکثریت کے پاس آج بھی شہرت اور دولت ہے مگر کسی نے معاوضے کم نہیں کیے۔
گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ گلوکاروں کی اکثریت کے پاس آج بھی عزت ' شہرت اور دولت ہے' ایسے گلوکار جو اپنی غربت کا رونا روتے ہیں وہ اس تباہی کے ذمے دار خود ہیں۔
فلم انڈسٹری کی ابتر صورتحال کے باوجود گلوکار وں نے اپنے معاوضوں میں کوئی کمی نہیں کی بلکہ ان میں اضافہ کیا گیا ہے۔ راحت فتح علی' عاطف اسلم اورعلی ظفر سمیت متعدد گلوکار آج بھی لاکھوں میں معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔ جو گلوکار دانستہ طور پر غربت کا رونا روتے ہیں وہ دوسروں کی بھی عزت نفس مجروح کرنے کا باعث بنتے ہیں ۔ ایک ،ایک کنال کے گھروں میں رہنے والوں کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے۔