بھارتی گلوکار ہیری آنند نے میوزک بینڈ بناتے ہی البم ریکارڈ کرلیا

صوفی اور روک میوزک پر مشتمل البم کے ویڈیو جلد شوٹ کیے جائینگے، ایکسپریس سے گفتگو


Showbiz Reporter March 05, 2013
صوفی اور روک میوزک پر مشتمل البم کے ویڈیو جلد شوٹ کیے جائینگے، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکاروارینجر ہیری آنند نے اپنا میوزک بینڈ بناتے ہی البم ریکارڈ کرلیا۔

البم میں صوفی اورروک میوزک شامل کیا گیا ہے جس کی کمپوزیشن اور میوزک ارینجمنٹ ہیری آنند نے خود کیے ہیں ۔ البم کی آڈیو ریکارڈنگ ممبئی کے مقامی اسٹوڈیو میں کی گئی ہے جب کہ اس کے ویڈیوکی شوٹنگ جلد ہی کی جائے گی۔

ممبئی سے فون پر ''نمایندہ ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے ہیری آنند نے کہا کہ بھارتی میوزک انڈسٹری میں ماضی کے سپرہٹ گیتوںکو ری مکس کرنے کا تجربہ اس قدرعمدہ رہا تھا کہ تمام مصروفیات ایک ہی جگہ مرکوز ہوکررہ گئی تھی۔ میوزک کمپنی کی جانب سے مجھے اس طرح کے متعدد ٹاسک دیے گئے جن کو بخوبی نبھایا اور اس کا زبردست رسپانس بھارت سمیت دنیا کے بہت سے ممالک سے ملا۔ ماضی کے گیتوںکوری مکس کرنے کا سلسلہ توجاری ہی تھا لیکن میں نے اس کے ساتھ ساتھ ایک میوزک بینڈ'' نیبولا دی بینڈ'' کے نام سے بنایا ہے جس میں شامل تمام میوزیشن بہت پروفیشنل ہیں۔



ہم سب مل کر صوفی اورروک میوزک پر کام کرتے ہیں اوراس حوالے سے ہم نے ایک البم ریکارڈ کرلیا ہے جس کے ویڈیو جلد شوٹ کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس البم میں تمام عمر کے لوگوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے میوزک شامل کیا گیا ہے اورمجھے امید ہے کہ اچھا میوزک پسند کرنیوالے اس البم کو جب سنیں گے توانھیں میوزک کی بہترین ورائٹی سننے کوملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں