نیب کون لیگ سے محبت اور سندھ والوں سے رویہ متعصبانہ ہے شرجیل میمن

نواز شریف کن نظریات کی بات کرتے ہیں وہ تو خود آمروں کی پیداوار ہیں، سابق صوبائی وزیر


ویب ڈیسک November 03, 2017
نواز شریف کن نظریات کی بات کرتے ہیں اور وہ تو خود آمروں کی پیداوار ہیں، سابق صوبائی وزیر۔ فوٹو: فائل

رہنما پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ہم پہلے بھی کہتے تھے اور اب بھی کہتے ہیں نیب کا سندھ والوں کے ساتھ رویہ متعصبانہ ہے جب کہ انہیں نواز لیگ سے محبت ہے.

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نیب عدالت کے باہر مریم نواز کی سالگرہ منانا کارکنوں کا سیاسی حق ہے لیکن سرکاری وسائل استعمال کرنا اور شاہی پروٹوکول دینا غلط ہے، ہم پہلے بھی کہتے تھے اور اب بھی کہتے ہیں نیب کا سندھ والوں کے ساتھ رویہ متعصبانہ ہے جب کہ انہیں نواز لیگ سے محبت ہے، میری گرفتاری کے وارنٹ تک جاری نہیں ہوئے حبس بیجا میں رکھا جارہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف کا استقبال کارکنوں کا حق ہے، نواز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب کو ایئرپورٹ تک رسائی نہیں دی گئی جب کہ مجھے ایئرپورٹ کے اندر سے گرفتار کیا گیا، نواز شریف آمروں کی پیداوار ہیں وہ کن نظریات کی بات کرتے ہیں، ماضی میں اسامہ بن لادن سے پیسے لیکر بینظیر بھٹو کی حکومت گرائی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری اتحاد بناکر آمروں سے پیسے لیے جب کہ آصف علی زرداری نے 11 سال جیل کاٹی،جیل پیپلز پارٹی کارکنان کا دوسرا گھر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں