
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب شاہ کے پیپلزمیڈیکل کالج و اسپتال کے شعبہ گائنی میں سانگھڑ کی مریضہ آسیہ مسیح نے اسپتال کے باتھ روم میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ تاہم نومولود بیت الخلا کے ڈبلیو سی میں گرنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہی یہ واقعہ رونما ہوا جب کہ بچے کی لاش بھی 4 گھنٹے تک ڈبلیو سی میں پھنسی رہی جس کے بعد اسپتال کے عملے نے ڈبلیو سی توڑ کر بچے کی نعش نکالی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔