سلطان اذلان کپ پرعزم ہاکی ٹیم کی آج ملائیشیا روانگی

ٹائٹل کیلیے مہم کا آغاز 9 مارچ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا، اچھے نتائج دیں گے، اختر رسول


Sports Reporter March 05, 2013
ٹائٹل کیلیے مہم کا آغاز 9 مارچ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا، اچھے نتائج دیں گے، اختر رسول فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں فتح کا عزم لیے قومی ٹیم آج رات ملائشیا کے لیے روانہ ہوگی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے کوالالمپور روانہ ہونے والوں میں گول کیپرزعمران بٹ، عمران شاہ، فل بیک محمد عرفان سینئر، کاشف شاہ ،محمد عمران ، محمد عتیق ہاف بیک رضوان جونیئر، فرید احمد، عامر شہزاد، تصور عباس فارورڈز وقاص شریف، شفقت رسول، عبدالحسیم خان، محمد عمران جونیئر، علی شان ، محمد سلیمان، کاشف علی اور عرفان جونیئرشامل ہیں۔



یاد رہے کہ ٹورنامنٹ 9 مارچ سے 17 مارچ تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائیگا جس میں دنیائے ہاکی کی 6 ٹاپ ٹیمیں آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، نیوزی لینڈ اورجنوبی کوریا حصہ لیں گی۔ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 9 مارچ کو، دوسرا میچ 10 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف، تیسرا میچ بھارت کے خلاف 12 مارچ، چوتھا میچ ملائیشیا کے خلاف 14 مارچ کو پانچواں میچ کوریا کے خلاف 16مارچ کو کھیلے گی۔ پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشنز کے لیے میچز 17 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اختر رسول کا کہنا ہے کہ سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے لیے تیاریاں بھر پور ہیں، اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے خلاف میچز سخت ہوں گے لیکن کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں